19 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات 


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے شہر کے 19 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔پولیس لائنز سےانسپکٹر ناصر حمید کو ایس ایچ او تھانہ چوہنگ، انسپکٹر سہیل اخلا ق کوایس ایچ او تھانہ نولکھا، انسپکٹر ممتاز حسین کو ایس ایچ اوتھانہ مصطفی ٹاو¿ن، انسپکٹر رائے ناصر عباس کو ایس ایچ او اسلام پورہ، انسپکٹر عامر شہباز کوایس ایچ او ٹاو¿ن شپ، انسپکٹر ابرار رضوی کوایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ، انسپکٹر عامر سہیل ایس کوایچ او لٹن روڈ، سب انسپکٹر وقاص اشرف کو ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ، سب انسپکٹرافتخار عالم کو ایس ایچ او اقبال ٹاو¿ن، سب انسپکٹرتاثیر ریاض کو ایس ایچ او لاری اڈہ، سب انسپکٹر صغیر احمد کو ایس ایچ او شاہدرہ، سب انسپکٹر فرقان محمود کو ایس ایچ او جوہر ٹاو¿ن، سب انسپکٹرندیم خالد کو ایس ایچ او سول لائن، ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ انسپکٹر حسن رضا کو تبادلہ کرکے ایس ایچ او ٹبی سٹی، ایس ایچ اواسلام پورہ سب انسپکٹر خالد فاروق کو ایس ایچ او نیو انار کلی، ایس ایچ او ساندہ سب انسپکٹر سید محمد قمر کو ایس ایچ او گلشن اقبال، ایس ایچ او لٹن روڈ سب انسپکٹرعظیم انور کو ایس ایچ او گجر پورہ، ایس ایچ او گجر پورہ خضر حیات کو ایس ایچ او گرین ٹاو¿ جبکہ ایس ایچ او شاہدرہ سب انسپکٹرخرم شہزاد کو تبادلہ کرکے ایس ایچ او تھانہ سمن آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن