لاہور(نامہ نگار)سیالکوٹ کی رہائشی عاصمہ بی بی نے شوہر کے ناروا رویہ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر 3 کمسن بچوں سمیت فاروق آباد نہر میں کودنے کی کوشش کی، روزمرہ پٹرولنگ کے دوران اے ایس آئی عمران شہزاد کو اس خاتون کے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کرنے کی اطلاع ملی، اے ایس آئی عمران شہزاد اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کو خودکشی سے بچا لیا۔بچوں کی عمر بالترتیب 3، 5 اور 7سال ہیں۔اے ایس آئی عمران شہزاد نے خاتون اور اس کے بچوں کو کھانا کھلایا اور اسے خود کشی کے اقدام سے باز رہنے پر آمادہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ٹیم کی بروقت کاروائی سے 4 قیمتی جانیں بچانا ممکن ہوا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خاتون اور اس کے بچوں کی جان بچانے والی پٹرولنگ ٹیم کو شاباش دی۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید نے کہاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور خدمت خلق پٹرولنگ پولیس کا نصب العین ہے اوراس حوالے سے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔
نیشنل ،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ فورس، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے سرگرم
Jul 11, 2023