لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس اور یونیورسٹی طلباءکے اشتراک سے بنائی گئی شارٹ فلم ”محافظ“ کی افتتاحی تقریب الحمرا ہال میں ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطاب کرتے ہوئے فورس کو اہم ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے یونیورسٹی طلبا کی تخلیقی کاوش ” محافظ“ کو سراہتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی طلبا کی جانب سے شارٹ فلم کے پیرائے میں پولیس فورس کی شب و روز کی عکاسی قابل ستائش انداز میں کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے فورس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس دفاتر اور کیرئیر گروتھ میں آنے والی تبدیلی کا اثر فورس کی کارکردگی اور رویوں میں بھی نظر آنا چاہئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ 2 لاکھ کی پولیس فورس روزانہ کوئی ایک ایسا کام ضرور کرے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو کیونکہ تمام پروموشن اور ویلفیئر اقدامات کا نعم البدل عام شہریوں تک انصاف کی فراہمی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موٹیویشن، عزم و حوصلے اور عزت و تکریم کو بہترین کارکردگی کی صورت عوام کو لوٹائیں۔ آئی جی پنجاب نے دوران خطاب کہا کہ فورس کی پروموشنز کیلئے اقدامات جاری، مزید 7000 پروموشن دیں گے، ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی شرح میں 750 فیصد اضافہ کیا، ہیلمٹ کی پابندی کو ہرصورت یقینی بنائیں گے۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان میں تھانہ بھونگ کی حدود میں ڈاکوو¿ں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے 03 پولیس اہلکار زخمی ہونے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او رحیم یارخان کو فائرنگ میں ملوث ڈاکوو¿ں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔
پنجاب پولیس ، یونیورسٹی طلباءکی بنائی گئی شارٹ فلم ”محافظ“ کی افتتاحی تقریب
Jul 11, 2023