ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے:مخدوم سید احمد محمود

Jul 11, 2023


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ بھٹو شہید ایک عہد ساز شخصیت) تھے جنہوں نے صرف 4 سال اور 20 دن سیاست کی جبکہ 5 سال 6 ماہ اور 15 دن حکومت اور ایک سال 9 ماہ قید میں بھی گزارے، جس کے بعد پھانسی کی سزا ہوئی۔ تحریک، اقتدار اور اسیری کا یہ کل دورانیہ 12 سال اور 5 دن ہے جبکہ نواز شریف کو سیاست میں 31 برس گزر چکے ہیں،مولانا فضل الرحمان کو 37 واں سال ہے اور عمران نیازی کو 22 سال۔ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والے ڈکٹیٹر کو بھی اقتدار کے لئے 11 سال ایک ماہ اور 12 دن ملے مگر ان میں سے کوئی بھی ذوالفقار علی بھٹو کا متبادل نہ بن سکا۔اب یہ بھٹو کا کرشمہ ہے یا بھرپور طاقت اور وقت ملنے کے باوجود متبادل بننے کی کوشش کرنے والے لیڈروں کی نااہلی کہ بھٹو ابھی تک زندہ ہے۔مخدوم احمد محمود کا اپنے ایک بیان کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں بہت کم لیڈرز ایسے ہیں جنہوں نے اتنے گہرے اثرات مرتب کئے ہوں۔ذوالفقار علی بھٹو صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی پراپرٹی نہیں ہے بلکہ یہ پاکستانی قوم کی بھی پراپرٹی ہے۔

مزیدخبریں