لاہور (نیوز رپورٹر)انجینئر سٹڈی فورم (رجسٹرڈ تھنک ٹینک) کی مجلس عاملہ نے سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن پاک کو جلانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جو کہ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت انصاف کی انٹرنیشنل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے۔ اقوامِ متحدہ سے اپیل ہے کہ مسلم ممالک کے سربراہان کا اجلاس منعقد کیا جائے اور اس واقعہ کے خلاف سویڈن حکومت کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ اس طرح کے واقعات سے عالمی امن کو زبردست خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ سویڈش کی حکومت کو فوری طور پر اس پر معذرت کرنی چاہیے ورنہ سویڈش حکومت کے تجارتی تعلقات کو زبردست نقصان ہوسکتا ہے۔ سویڈن کی اشیاءکا بائیکاٹ ہوسکتا ہے۔