لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان پیس گروپ کے چیئر مین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ کسی بھی مقدس کتاب کی بے حرمتی جرم ہے ۔عالمی برادری نفرت اور پرتشدد واقعات کی روک تھام پر فوری توجہ دے۔مذہبی رواداری وقت کا تقاضا ہے۔مسلمان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں دوسرے لوگوں سے بھی یہی توقع ہے۔قرآن پاک اور مقدس ہستیوں کی توہین دہشت گردی ہے۔اقوام متحدہ تمام مذاہب ،الہامی کتب اور مقدس ہستیوں کے احترام کے لیے قانون سازی کرے۔توہین مذہب کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے۔اس وقت مسلمانوں کو مثالی اتحاد کی ضرورت ہے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مضبوط موقف اپنا نا وقت کا تقاضا ہے۔مغرب آزادی اظہار اظہار رائے کی حدود کو سمجھے۔اربوں مسلمانوں کی دل آزاری اور ان کے جذبات کا احترام نہ کرنا کسی بھی صورت آزادی اظہار رائے نہیں۔