سندر (نامہ نگار) پنجاب حکومت کے جانب سے رائیونڈ سندر روڈ پر بنائے جانے والے ماڈل قبرستان کے افتتاح سے قبل کمشنر لاہور ڈویڑن محمد علی رندھاوا نے رائیونڈ سندر روڈ پر واقع ماڈل قبرستان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا سندر رائیونڈ روڈ پر نئے بننے والے ماڈل قبرستان کا افتتاح چند روز بعد وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کریں گے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویڑن کے ساتھ اے ڈی سی جی ذیشان رانجھا،سی پی آر او صداقت ملک، اے سی رائیونڈ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ہونے والے افتتاح سے قبل ایل ڈبلیو ایم سی کے زیڈ او علی رضا نے علاقہ کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ جبکہ اے سی رائیونڈ خرم حمید نے کمشنر لاہور ڈویژن کو ماڈل قبرستان کی تعمیر اور انتظامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر اعظم کا دورہ سندر روڈ ان کی مصروفیات کے باعث 2 دفعہ ملتوی ہو چکا ہے ضلعی انتظامیہ ذرائع مے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا دورہ سندر روڈ جلد متوقع ہے اور وزیر اعظم پاکستان ماڈل قبرستان کا خود افتتاح کریں گے ۔
کمشنر لاہور کا رائیونڈ سندر روڈ کا دورہ‘ ماڈل قبرستان میں انتظامات کا جائزہ لیا
Jul 11, 2023