مزارات پر چڑھائی جانےوالی چادروں پر قرآنی آیات کی پرنٹنگ پر پابندی کا خیر مقدم 

لاہور(خصوصی نامہ نگار )مزارات پر چڑھائی جانے والی چادروں پر قرآنی آیات کی پرنٹنگ پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنجاب قرآن بورڈ اور محکمہ اوقاف نے یہ فیصلہ چاروں مسالک کے جید علما اور مفتیان کرام فتاوی کی روشنی میں کیاہے۔ضروری ہے کہ اس فیصلے پر پوری طرح عملدرآمد کروایا جائے ان خیالات کااظہار پنجاب قرآن بورڈ کے ممبر محمد ناظم الدین نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں آیات والی چادریں مزاروں اور عام قبروں پر چڑھائی جاتی ہیںجو کہ مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے طوفانی ہواﺅں اور تیز آندھی سے اڑجاتیں ، بارش میں بھیگ جاتیں، انسانوں اور جانوروں کے پاﺅں کے نیچے آتی ہیں جس سے قرآنی آیات کی بے ادبی ہوتی ہے جبکہ لوگ ان چادروں کا غیر اخلاقی اور غیر شرعی استعمال بھی کرتے ہیں۔جبکہ اس ضمن اسلامی نظریاتی کونسل پہلے ہی ممانعت کی رائے دے چکی ہے۔ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر یقینی عملدرآمد کےلئے پنجاب بھر کے زونل ایڈمنسٹریٹرزاور تمام سٹیک ہولڈرز چادروں کی تیاری وفروخت رکوانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ 

ای پیپر دی نیشن