کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میںڈالر 279 جبکہ اوپن مارکیٹ میں281روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹربنک میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر1.90روپے اضافہ سے 277.90روپے سے بڑھ کر 279.80 روپے ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میںایک روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر280 روپے سے بڑھ کر281 روپے کی سطح پر آ گیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 1925 ڈالرز کی سطح پر برقرار رہی۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کی تیزی سے 2لاکھ 9ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت686روپے کے اضافے سے 1لاکھ 79ہزار 184روپے کی سطح پر رہی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2480روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
ڈالر/ سونا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا سونے کی قیمت میں 800 روپے تولہ اضافہ
Jul 11, 2023