اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک 40 نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے پالیسی کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق گریڈ20 کی اسامی پر بیرون ملک 8 ٹریڈ افسران جبکہ گریڈ19کی اسامی 23 اور گریڈ 18 کی اسامی پر 9 ٹریڈ افسران تعینات ہوں گے۔ اسامیوں میں اوورسیز پاکستانیز و نجی شعبے کیلئے 10 فیصد، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ 20کیلئے 40 فیصد کوٹہ مختص، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ 19 کیلئے50، گریڈ 18 کیلئے 60 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ تعیناتیوں کیلئے عمر کی بالائی حد 56 سال، تعیناتیاں 3 سال کیلئے ہوں گی، تعیناتیوں کیلئے امیدواروں کو ٹیسٹ اور انٹرویوز کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹریڈ افسران سڈنی، ہانگ گانگ، شنگھائی، جکارتہ، ریاض، واشنگٹن، لندن، قندھار، ٹوکیو، نئی دہلی، بنکاک، نیویارک، میڈرڈ اور جدہ سمیت دیگر مختلف سٹیشنز پر تعینات ہوں گے۔
ٹریڈ افسر