احتساب سے استثنیٰ نہیں بالخصوص جب بات فراڈ کی ہو، توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ 


اسلام آباد (نیٹ نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کےخلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ چند روز قبل اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے قابل سماعت قرار دیا تھا۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے احتساب سے استثنیٰ کسی فرد کو حاصل نہیں بالخصوص جب فراڈ کی بات ہو، پبلک آفس ہولڈرز کے ہر عمل کی تفصیلات کو دیکھنا عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے الیکشن کمشن آئینی ادارہ ہے، انتخابات کے انعقاد کےساتھ کرپٹ پریکٹس کو روکنا بھی آئینی فریضہ ہے۔
تحریری فیصلہ

ای پیپر دی نیشن