کوئٹہ‘ وفاقی وزیر اسرار ترین کے کزن کی گاڑی پر حملہ‘ محافظ اور لیویز اہلکار جاں بحق

Jul 11, 2023


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ ) کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے وفاقی وزیر اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پشین سٹاپ کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا متاثرہ گاڑی وفاقی وزیر اسرار ترین کے سٹاف کے زیر استعمال تھی، جاں بحق افراد میں اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں۔ وزارت دفاعی پیداوار کا کہنا ہے وفاقی وزیر اسرار ترین اسلام آباد میں موجود ہیں، اسرار ترین کے چچا زاد بھائی کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ ہوا۔
کوئٹہ/ حملہ

مزیدخبریں