اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جے سی سی کا 12 واں یادگاری اجلاس آج منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا ۔پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق وفاقی برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اجلاس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے ۔اجلاس میں دونوں ممالک تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے اور سی پیک کے تحت ابھرتے ہوئے شعبوں میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔رابطہ کمیٹی (جے سی سی ) کااجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ نہ صرف ایک دہائی کے نتیجہ خیز تعاون کی عکاسی بلکہ اس منصوبے کے اگلے مراحل کااحاطہ بھی کررہاہے ۔اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنا اورتعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
اقتصادی راہداری