سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کا مفت علاج ہوگا : محسن نقوی 

لاہور (نےوز رپورٹر) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین اور عوام کے مفت علاج سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اور سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کے مفت علاج کی منظوری دی گئی جبکہ گھریلو ملازمین کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مفت علاج کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی جبکہ گھریلو ملازمین ہیلتھ کارڈ پر بھی علاج کرا سکیں گے۔ ہیلتھ کارڈ کی مقررہ حد سے زیادہ اخراجات کی صورت میں ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔ اجلاس میں گھریلو ملازمین کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کو 200 ملین روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے مریضوں کو ڈیجیٹل کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ساہیوال ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کی نئی عمارت میں جدید کارڈیالوجی بلاک بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ چلڈرن ہسپتال کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں قائم کیا جائے گا اور شہر کے اندر سے گزرنے والی ساڑھے چھ کلو میٹر دو رویہ جی ٹی روڈ کی تعمیر وبحالی کی جائے گی۔ ساہیوال کے سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، واٹر ری چارج اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور ساہیوال، پاکپتن روڈ ستمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ اجلاس میں اوکاڑہ کی چھوٹی نہروں کی پختگی کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دریائے چناب میں اس وقت خانکی اور قادرآباد کے مقام پر ڈیڑھ لاکھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ تاہم پنجاب میں دیگر دریاﺅں میں پانی کا بہاﺅ نارمل ہے۔ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور تمام دریاﺅں میں پانی معمول کے مطابق ہے۔
محسن نقوی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...