اے ڈی سی جی قصور کا دریائے راوی کے مقام پر قائم فےلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ

Jul 11, 2023


قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جعفر چوہدری نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود و دیگر متعلقہ افسروں کے ہمراہ پتوکی میں بلوکی کے مقام پر قائم فےلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیوایمرجنسی 1122 محکمہ صحت، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک و دیگر محکموں کی طرف سے لگائے گئے کیمپس میں ضروری مشینری، آلات، میڈیسن کی دستیابی و دیگر تمام تر انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جعفر چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے دریائے راوی اور ستلج میں سیلاب کی وراننگ جاری کی گئی ہے۔


ضلعی انتظامیہ دریا میں پانی کے بہاو¿ کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں