زمین کا تنازعہ ‘ دےرےنہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد قتل


قصور+ شرقپورشریف (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مختلف واقعات مےں 2 افراد کو قتل کر دےا گےا۔ قصور کے نواح کھڈیاں کے علاقہ نواں قلعہ میں اقبال اور مصطفی کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھامصطفی نے اپنے ساتھی امین کے ساتھ ملکر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 40 سالہ اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو خواتین بھی زخمی ہو گئیں واقع کی اطلاع پر پولیس تھانہ کھڈیاں موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔ علاوہ ازےں شرقپور کے موضع نئی بھینی کے رہائشی عارف حسین کی بشیر وغیرہ سے دیرینہ دشمنی تھی۔ جس پر گزشتہ روز نئی بھینی کے قریب بشیر سیال ، ذوالفقار ،تنویر وغیرہ نے عادل اور اس کے دوست شہروز پر فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں عادل اور شہروز شدید زخمی ہو گئے جس کو شدید زخمی حالت میں لاہور میو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں عادل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شہروز کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ مقتول کے والد عارف حسین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...