شیخوپورہ: حکومتی احکامات کے باوجود ایل پی جی کی قےمتوں مےں کمی نہ آسکی

Jul 11, 2023


شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر) شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس مافیا نے حکومت اور اوگرا کے نوٹیفکیشن کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں کمی نہیں کی شہریوں کو مہنگی ایل پی جی مل رہی ہے دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی ایل پی جی کے نرخوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں حکومت نے ایل پی جی گیس 177روپے فی کلو نرخ مقرر کیے ہیں جبکہ شہر میں 230 اور 240 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے شہر میں محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے با اثر چھوٹے ملازمین کی ملی بھگت سے گیس کی ری فلنگ کا دھندا بھی عروج پر ہے شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجا ب ،کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں گیس کی ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں