شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حماد رضا بٹ نے کہا ہے کہ قران پاک کی بے حرمتی عالم اسلام پرڈرون حملہ ہے، قران پاک کی بے حرمتی پرحکومت کوسویڈن کا بائیکاٹ اور پاکستان سے سفیر ملک بدر کردینا چاہیے، حکومت پاکستان قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف سویڈن کےسا تھ سخت ترین رد عمل کا اظہار کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسف رضا بٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔