قلعہ دیدارسنگھ (نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی وزیراعظم و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ تقدس قرآن پاک پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، مغرب خود کو باشعور اور صاحب علم کہلواتا ہے ، وہاں مسلمانوں کے مذہبی اشعائر کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، اسلام فوبیا کا شکار ہو کر مغربی ممالک اسلام کی حقانیت سے خوفزدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری عاطف سلیم گل سے دوران گفتگو کیا۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔کوئی بھی مذہب کس بھی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا۔