منشیات فروشوںنے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ہے:فرقان عزیز بٹ


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پی پی 63گوجرانوالہ فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ پو لیس کی مبینہ آشیر باد پر با اثر منشیات فروشوں نے مکروہ دھندہ کر کے نوجوان نسل کے مستقبل کو اندھیرے کی دلدل میں دھکیل کر رکھ دیا ، قبرستانوں کے اندر بنے خود ساختہ حجروں میں بلا خوف خطر منشیات سپلائی اورجوا کے اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتے ہیں۔با اثر منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں نہ لانے والے ایس ایچ او زکو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اعلی حکام سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر تے ہےں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 63کے زیرے انتظام منشیات مکاﺅ نوجوان بچاﺅ مہم کے تحت گوندلانوالہ چوک میں عوامی بےٹھک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے عوامی بےٹھک میں بھرپور شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ اندورن شہر اورشہر کے گردونواح کے علاقوں سےٹلائٹ ٹاﺅن، مڑیاں ، بلال پورہ، ڈی ٹائپ کالونی، چمن شاہ ،فرید ٹاﺅن، چھچھروالی ، گرجاکھ ، دھلے ، شاہین آباد ، نوشہرہ روڈ، جناح روڈ ،کالج روڈ ، کھیالی ، شیخوپورہ روڈ ، سول لائن ، پیپلز کالونی سمیت بیشتر علاقوں میں سرعام منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ عروج پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...