ہارس ٹریڈنگ ، سابق رکن اسمبلی فوزیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانہ کیس واپس لے لیا

Jul 11, 2023


پشاور(نیٹ نیوز) خیبرپی کے کی سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےخلاف ہرجانہ کیس واپس لے لیا۔ پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور اور فوزیہ بی بی کے وکیل غفران اللہ شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں قاضی انور اور فوزیہ بی بی کا مشترکہ تحریری بیان جمع کرادیا گیا جس میں فوزیہ بی بی نے کہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق الزامات سے بری کردیا ہے، اس لیے میں اپنا کیس واپس لینا چاہتی ہوں۔ قاضی انور ایڈوکیٹ نے تحریری بیان میں لکھا چیئرمین پی ٹی آئی نے فوزیہ بی بی کی پارٹی رکنیت بحال کردی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو خود سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا علم نہیں، انہوں نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر صرف پریس کانفرنس کی تھی۔ قاضی انور کی جانب سے لکھے تحریری بیان کے مطابق رپورٹ اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور نعیم الحق نے تیار کی تھی، نعیم الحق وفات پاچکے ہیں اور پرویز خٹک پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ قاضی انور نے لکھا چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس کوئی شواہد نہیں اور فوزیہ بی بی پارٹی کی قابل احترام رکن ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانہ کیس نمٹا دیا۔
ہرجانہ کیس

مزیدخبریں