فیصل آباد‘ بھکاری سے 7 لاکھ چھیننے پر سابق ایس ایچ او سمیت 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے کروڑ پتی بھکاری سے سات لاکھ روپے چھیننے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ عدالتی حکم پر سابق ایس ایچ او سمیت دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار نے مقدمہ میں اصل ملزمان کو شامل کرنے کی درخواست کر دی۔ جڑانوالہ کے علاقہ 103 گ ب کے رہائشی بھکاری مظفر حسین نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ وہ اپنے خرید کردا پلاٹ کی رقم کی ادائیگی کرنے جا رہا تھا کہ راستے میں کھڑے پولیس ملازمین نے خود کو ایس ایچ او ظاہر کرتے ہوئے تلاشی کے بہانے اس سے سات لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے، جس پر عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالتی حکم پر تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے اپنے سابق ایس ایچ او عمران جپہ اور اس کے ڈرائیور صدیق کے خلاف رقم چھیننے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ متاثرہ بھکاری نے ایس پی جڑانوالہ ڈویژن کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد کیے جانے والے سابق ایس ایچ او کی جگہ ارسلان اور ڈرائیور کی جگہ ظہیر خان اور سمیع اللہ کو نامزد کیا جائے کیوں کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں نے خود کو عمران تھانیدار اور صدیق ڈرائیور ظاہر کیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھکاری مظفر حسین سے رقم چھیننے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وقوعہ میں ملوث پائے جانے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بھکاری‘ پولیس اہلکار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...