ڈاکو¶ں‘ چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات لوٹ لئے


لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے نشتر کالونی مےں سعےد کے گھر مےں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے5 لاکھ‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اچھرہ مےں عدنان اور اس کی فےملی سے3 لاکھ 55 ہزار، طلائی زیورات اور موبائل فون، مغلپورہ میں تجمل سے اےک لاکھ اور موبائل فون، شادباغ میں بلال کی دکان سے علی سے90 ہزار اور موبائل فون، ہڈیارہ میں نسیم سے 80ہزار اور موبائل فون، نواں کوٹ میں سلمان سے 63 ہزار، سول لائن میں نعیم سے 45 ہزار اور موبائل فون، ملت پارک میں طاہر سے 27 ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میں علی سے21 ہزار اور موبائل فون، فیصل ٹاو¿ن میں حیدرسے 18 ہزار‘ موبائل فون ، شاہدرہ میں صابر سے موبائل فون، ہنجروال میں عبدالعزیز سے موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے برکی میں سرور کے گھر کے تالے توڑ کر 7لاکھ روپے کے زیورات اور دیگر سامان چوری کر لےا۔ سندر، ٹا¶ن شپ، مصطفی آباد، ساندہ کے علاقوں سے4 کارےں، بھاٹی گیٹ اور مصطفی آباد سے 2 رکشے جبکہ لٹن روڈ، ملت پارک، گرین ٹاو¿ن، فیکٹری ایریا، باغبانپورہ، جوہر ٹاو¿ن، چوہنگ، برکی اور ڈیفنس سے8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن