نوشہرہ ورکاں: سسرالیوں نے 2 بچوں کی ماں کو پھندا دیکر قتل کر دیا

Jul 11, 2023


نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)دو بچوں کی ماں کو سسرالیوں نے پھندہ دیکر قتل کردیا،خودکشی کارنگ دیکر تدفین کی کوشش کی گئی۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی۔بتایا گیا ہے کہ موضع جاگو وال میں ستائیس سالہ خاتون رخسانہ بی بی کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے پھندہ دیکر قتل کردیا مقتولہ دوبچوں کی ماں تھی سعودی عرب میں روزگار کے لیے مقیم صابر حسین نےایک سال قبل اپنی بیوی رخسانہ بی بی کو بذریعہ ٹیلیفون طلاق دی اور بعدازاں صلح صفائی کے بعد رخسانہ دوبارہ اپنے سسرالی گھر جاگوال آ کر رہنے لگی، گذشتہ روز سسرالیوں نے رخسانہ بی بی کی زہر کھا کر خودکشی کی اطلاع دیتے ہوئے اسکی تدفین کی کوشش کررہے تھے کہ مقتولہ کی والدہ سائرہ دیگر عزیزوں اور پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور رخسانہ بی بی کے گلے پر پھندہ کے نشانات دیکھ کرپولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
سسرالی / قتل

مزیدخبریں