لاہور‘ کندھ کوٹ (نامہ نگار+ آئی این پی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان میں تھانہ بھونگ کی حدود میں ڈاکوو¿ں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہونے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او رحیم یارخان کو فائرنگ میں ملوث ڈاکوو¿ں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔ ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے کانسٹیبلز الطاف اور لطیف معمولی زخمی جبکہ کانسٹیبل عدیل شدید زخمی ہوا۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل فوری طور پر شیخ زید ہسپتال پہنچے اور اپنی نگرانی میں زخمی اہلکاروں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی۔ رضوان عمر گوندل نے کہا جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ دریں اثناءکندھ کوٹ پولیس نے اغوا کی جانے والی تین لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق لڑکیاں ڈانسر ہیں، جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل شادی کی تقریب کے بہانے کراچی سے لایا گیا تھا۔ ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران جوابی فائرنگ پر ڈاکو تینوں لڑکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
لڑکیاں بازیاب