اسلام آباد(آئی این پی) ڈاکٹر سید محمد انور نے وفاقی شرعی عدالت کے بطور عالم جج کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا ۔پیر کے روز ایوان صدر میں وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے،تقریب کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا،ایوان صدر میں صدر مملکت نے ڈاکٹر سید محمد انور سے وفاقی شرعی عدالت کے بطور عالم جج کا حلف لیا،ڈاکٹر سید محمد انور نے وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج کا حلف اٹھالیا۔
وفاقی شرعی عدالت حلف