لاہور (نےوز رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میںپاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے وفد نے چیئرمین محمد اعجاز نوری کی قیادت میں ملاقات کی۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ مل کر کام کرنے سے ہی معاشرے میں بہتری آ تی ہے اور کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں معاشرے میں فلاح و بہبود کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ گورنر پنجاب نے پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کی پاکستانی معاشرے میں انسانی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی، انصاف اور پائیدار امن کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ اعجاز نور نے کہا کہ پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے قومی اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور سماجی بہبود کی تنظیموں کے درمیان ایک رضاکارانہ رابطہ کار ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد انصاف اور امن، بین المذہبی ہم آہنگی، انسانی حقوق اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ اعجاز نور ی نے گورنر پنجاب کو ادارے کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔ وفد میں ایگزیٹو ڈائریکٹر پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس منصور احمد، سیکرٹری جنرل پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس محمد فاروق، ڈائریکٹر پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس وسیم انجم اور دیگر شامل تھے۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن چیئرمین استحکام پاکستان جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر گئے، ان کے بھائی عالمگیر خان ترین کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ سوگوران سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علی ترین، رضا یار حراج، عون چوہدری، رانا طارق اور میاں شاہد موجود تھے۔
گورنر
این جی اوز کی خدمات قابل قدر‘ گورنر: جہانگیر ترین کے گھر جا کر تعزیت
Jul 11, 2023