لندن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے لندن میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کی۔ دونوں رہنما¶ں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی و برطانوی اعلیٰ حکام کی اکتوبر میں ملاقات پر اتفاق ہوا۔ دونوں رہنما¶ں نے یوکرائن کے طویل مدتی دفاع میں شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان رشی سونک نے بتایا کہ امریکہ کے یوکرائن کو کلسٹر ہتھیاروں کی فراہمی کے فیصلے پر بھی بات ہوئی۔ رشی سونک نے صدر جوبائیڈن کو کلسٹر ہتھیار فراہمی پر اپنا م¶قف بتایا۔ رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ کلسٹر ہتھیار استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے والے بین الاقوامی معاہدے کا پابند ہے۔
مذاکرات