تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ اخبار ’الشرق الاوسط‘ کے مطابق اس ڈیل کے ذریعے اسرائیلی روسی محقق خاتون ایلزبتھ سرکوف کی رہائی عمل میں لائی جائے گی۔ اغواءکاروں نے خاتون محقق کو عراق سے اغواءکیا اور ایران پہنچا دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ روس‘ اسرائیل اور ایران کے مابین قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات کروا رہا ہے۔ اسرائیلی خاتون محقق کی رہائی کے بدلے اسرائیل کو ایرانی قیدی یوسف شہبازی کو رہا کرنا ہو گا۔
قیدی تبادلہ
قیدیوں کا تبادلہ: روس کی ثالثی میں ایران‘ اسرائیل مذاکرات
Jul 11, 2023