موغادیشو (این این آئی) موغادیشو(این این آئی) ملک کے جنوب میں ایک فوجی آپریشن میں الشباب ملیشیا کے جنگجوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں کم سے کم اس کے 40 عناصر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں اس کے رہ نما بھی شامل ہیں۔سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ یہ آپریشن فوجی دستوں نے بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے زیریں جوبا گورنری کے ضلع افمدو سے 40 کلومیٹر دور ولمرو کے علاقے میں کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں الشباب تحریک سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
جنگجو ہلاک