خرطوم(این این آئی)خرطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش میں 31 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خرطوم ہوائی اڈے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انسانی امداد کی پروازوں اور انخلا کی پروازوں کو مجاز حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد انہیں مستثنی کر دیا گیا ۔اپریل کے وسط میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مسلح تصادم شروع ہونے کے بعد سوڈانی فضائی حدود کو فضائی ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اتوار کو فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان الابیض شہر میں جھڑپیں ہوئیں جو شمالی کردوفان ریاست کے مرکز (خرطوم کے جنوب مغرب) کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کے جنوب میں واقع ہے۔
سوڈان پابندی توسیع
سوڈان نے فضائی حدود کی بندش میں31جولائی تک توسیع کردی
Jul 11, 2023