آئی سی سی کا ورلڈکپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان 

Jul 11, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر کیے گئے۔ اس کے علاوہ سری لنکا، زمبابوے اور نیدرلینڈز کے تین تین کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ سری لنکا کے پٹنم نشاکا، وانندو ہسارانگا اور مہیش تھیکشانا ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ زمبابوے کے شان ولیمز، سکندر رضا اور رچرڈ نگاراوا ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا ۔نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ، بس ڈی لیڈ اور اسکاٹ ایڈورڈز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کے برینڈن مک ملن اور کرس سول ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ 


واضح رہے کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں سری لنکا اور نیدرلینڈز نےورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

مزیدخبریں