ریاض :ای اسپورٹس ، گیمنگ فیسٹیول میں پاکستانی گیمرزنے تاریخ رقم کردی


لاہور (سپورٹس رپورٹر)سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول میں پاکستانی گیمرزنے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان نے فائٹنگ گیم ٹیکن Tekken سیون کے نیشنز کپ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔گیمرز 8 نیشنز کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پروفیشنل ٹیکن کھلاڑی عاطف بٹ، خان اور ارسلان ایش کو منتخب کیا گیا تھا۔ جنہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے جیتنے کے بعد سجدہ شکر ادا کیا اور پھر جیت کا جشن منایا۔پاکستانی ٹیم نے5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی حاصل کی جبکہ ٹرافی اٹھا کر پاکستان کے نعرے لگائے۔ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے ہوئے۔کوریا کے خلاف 3-0 سے فتح کے بعد ٹیم پاکستان گرینڈ فائنل میں پہنچی۔ ملک کے تینوں کھلاڑیوں نے اس وقت تک ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ فائنل جیتنے کے لیے فیورٹ تھے۔ٹیم کو فائنل میں کوریا کے زبردست کھلاڑیوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک بار پھر جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن