پاکستان کو 20 سال بعد ملٹی نیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی مل گئی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈرہشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے پریس ریلیز کے ذریعے کہا کہ پاکستان کو 20 سال بعدایف آئی ایچ (ملٹی نیشنل ہاکی )کے ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے۔1990 ءورلڈ کپ کے بعد پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ 90 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے گراونڈ ہاوس فل تھے۔خواہش ہے ایف آئی ایچ کوالیفائنگ راونڈ میں بھی اس ہی طرح گراونڈ شائقین سے بھر جائیں گے۔پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کے سنہری دور کی واپسی میں یہ ایونٹ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔ایف آئی ایچ کے اس ایونٹ کو شاندار انداز میں انعقاد کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی میں کوشش رنگ لیکر آئی ہے۔ ایف آئی ایچ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ ایونٹ 13 سے 21 جنوری 2024 لاہور میں ہوگا۔پاکستان ،سپین اورچین ہاکی اولمپکس کوالیفائرمقابلوں کی میزبانی کریں گے۔ سپین اور چین میں ویمنزمقابلوں کا ایک ایک ٹورنامنٹ شیڈول ہیں، پاکستان اوراسپین میں مردوں کے ایونٹ کا ایک ،ایک ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ہرٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ہاکی اولمپکس کوالیفائر کے مینز کے ایونٹ میں ایشیاکی 5،افریقہ 1،یورپ7 ،اوشنیا1،اور پین امریکا کی 2 ٹیمیں شرکت کریں گی،ہرٹورنامنٹ کی ٹاپ 3 ٹیمیں پیرس اولمپکس 2024 کے لئے کوالیفائی کریں گی،پیرس اولمپکس میں کل 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن