ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس جاری 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس جاری ہیں گزشتہ روز جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کوالیفائیڈ کوچز کی زیرنگرانی ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، سیلف ڈیفنس اور بیڈمنٹن کے سمر کیمپس جاری رہے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے جمنازیم ہال میں سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ دیکھی اور کوچز کو جدید تیکنیک سے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوچز اور ٹرینرز کو ہدایت کی کہ وہ سمر کیمپ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی فٹنس پر خصوصی توجہ دیں، سپورٹس میں فٹنس کھلاڑیوں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ سمر کیمپس کا مقصد ہزاروں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ سمر کیمپس کا انعقاد ہماری نوجوان نسل کو موبائل فونز اور الیکٹرانک آلات کے منفی اثرات سے بچانے کا بہترین طریقہ ہے، کیمپس میں نوجوان کھلاڑیوں کو ماہر کوچز تربیت دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن