9مئی کے واقعات میں ملوث ملزم شاہ زیب کے بھائی نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں9مئی کے واقعات میں ملوث ملزم شاہ زیب کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نو مئی کے شرانگیزوں کا انجام قریب ہے۔اپنے ایک بیان میں زیر حراست ملزم شاہ زیب کے بھائی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں شاہ زیب گرفتار ہوا، 9 مئی کو جو واقعہ ہوا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ادارں کے خلاف جو بھی بات کرتا ہے وہ بہت غلط کرتا ہے۔گرفتار ملزم کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، جس نے بھی توڑ پھوڑ کی، وہ ملک و قوم کا دشمن ہے، ہمارے بھائی کیلئے کوئی ہمیں پوچھنے نہیں آیا۔