سائفرتحقیقات روکنے کیخلاف وفاقی حکومت نے لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی

وفاقی حکومت نے سائفرتحقیقات روکنے کی چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی۔وفاقی حکومت نے تحقیقات روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کرنے کی استدعاکردی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرکے 17جولائی کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست وفاقی حکومت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف کو 30نومبرکوطلبی کانوٹس دیاتھا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا عدالت نے وفاقی حکومت کونوٹس دیئے اور سنے بغیر یکطرفہ عمل درآمد معطل کردیا۔ عدالت کے اس فیصلے سے ایف آئی اے تفتیش رک گئی۔استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ6 دسمبر2022 کو جاری حکم امتناع واپس لے۔

ای پیپر دی نیشن