لاہور: پنجاب پولیس نے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں تبدیلی کرتے ہوئے خواتین پولیس اہلکاروں کے لئے سر پراسکارف پہننا لازمی قراردے دیا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام افسران کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی رفعت مختار کی جانب سے ارسال کیے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 10سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر ایک نیلی پٹی، 20 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر 2 نیلی پٹیاں جبکہ 30 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار3 نیلی پٹیاں لگائیں گے۔پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ لیڈی اہلکاروں کیلئے ہیڈ اسکارف یونیفارم کا لازمی حصہ ہے۔مراسلہ سی سی پی او لاہور،کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، آر پی اوز، ڈی پی اوز، ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ کو بھی جاری کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس نے خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے اسکارف کو لازمی قرار دیدیا
Jul 11, 2023 | 18:24