شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس :وزیراعظم کے خطاب کی دھوم

سید ولی شاہ آفریدی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بھرپور نمائندگی کی۔فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل در آمد کا بھی مطالبہ کیا وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کو ملک کے اندر اور باہر سراہا جا رہا ہے۔ ایسے وقت میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز اٹھائی غزہ میں اسرائیل کے مظالم جاری ہیں 20 لاکھ فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا نو ماہ سے غزہ پر اسرائیل کی دہشتگردی جاری ہے وزیراعظم نے کہا افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کی۔ دفاع،تجارت سمیت دیگر امور پر تبادل خیال کیا گیا وزیراعظم شہباز شریف نے وسطی اشیائی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی۔ان ممالک کے ساتھ مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور تاریخی خطاب کرنے پر سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف شنگائی تعاون تنظیم کے موقع پر عالمی لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف تاجکستان پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیراعظم تاجک صدر امام علیرحمٰان کے درمیان دوشنبے میں ملاقات ہوئی پاکستان اور تاجکستان کے اعلی وفود نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں باہمی دلچسپی کی امور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا دونوں رہنما¶ں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، باہمی روابط، ثقافت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پارلیمانی وفود کے تبادلے و دیگر شعبوں میں اشتراک کے حوالے سے گفتگو کی۔ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ہوا بازی، سفارت کاری، تعلیم، کھیلوں،سماجی روابط، صنعتی تعاون، سیاحت اور دیگر شعبوں میں مفاہمتی یادداشتو ں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے اگاہ کیا دونوں رہنما¶ں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کے بدترین خلاف ورزیوںں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے لیے ہمیں سالانہ بنیادوں پر اہداف کا تعین کرنا ہوگا وزیراعظم نے کہا ہم چین، تاجکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری کا حصہ بننے کی خواہش مند ہے انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنیں گے سرکاری پاسپورٹ کو ویزے سے مستثنی کرنے کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے۔
 وزیراعظم شہباز شریف نے شنگائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈزآف سٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیےقازقستان کے دار الحکومت آستانہ پہنچے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ملاقات میں تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اپ سے ملاقات کر کے اچھا لگا ہے پاکستان کی روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہے پاکستان روس عرصہ دراز سے دوست ممالک ہیں ہمیں مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں تاکہ ان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے جا سکے ہم آپ کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا روس کے ساتھ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے دو سال پہلے ہم شنگائی تعاون کے تنظیم کے اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ملے تھے ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی روس کے صدر نے کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبے میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں غذائی تحفظ کے شعبوں میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر کے درمیان قازقستان میں منعقد ہونے والی شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کثیر جہتی تعلقات تجارت، روابط،دفاع، سلامتی و ثقافت اور عوام سے عوام کے رابطوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اوآذربائیجان کے صدر کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی۔ دنیا کے تین اہم خطوں کے ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی اور انہیں کراچی بندرگاہ سے راہداری تجارت کے لیے استعمال کرنے کی دعوت دی۔وزیراعظم شہباز شریف سے نے کہا پاکستان اپنی ویڑن سنٹرل ایشیا پالیسی کے مطابق تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کوجاری رکھیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل انتوینو گو تریس سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں2022کے سیلاب کے دوران متاثرین کے بحالی کے لیے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایس سی او خطے کی عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں ہمارے چیلنجز مشترکہ ہے ہمیں مل کر ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے، خطے کے روشن مستقبل کے لیے ہمیں جغرافیائی اور سیاسی محاذآرائی سے خود کو آزاد کرنا ہوگا۔پاکستان اپنی تجارتی محل وقوع کے اعتبار سے تجارت کے اہم گزرگاہ ہیں سی پیک کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے منزل کے حصول کی جانب گامزن ہیں ایس سی او ترقیاتی منصوبوں کے لیے متبادل فنڈنگ کا طریقہ کار واضح کریں۔ انہوں نے کہا افغانستان دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کریں تاکہ اس کی سرزمین کیسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔ افغانستان میں پائیدار امن ہمارا مشترکہ ہدف ہے افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ بامعنی بات چیت کرنا ہوگی تاکہ وہاں کی عوام کے مسائل حل ہو، غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہوگا ریاستی دہشتگردی کے مذمت کی جائے۔ غزوہ میں انسانیت سوز مظالم جاری ہے ایس سی او فلسطین کی صورتحال پر آواز اٹھائے پاکستان ایس سی او کو متحرک تنظیم بنانے اور اہداف کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اسرائیل کی جنگی جرائم میں ہزاروں فلسطین شہید ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا 20 لاکھ فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا پاکستان مسئلہ فلسطین کے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیادوں پر دو ریاستی حل کا حامی ہے جس کے تحت فلسطین ریاست کا قیام ہو اور اس کا دارالحکومت القدس ہو۔ سربراہی اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب فلسطینیوں کو مظالم کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے وزیراعظم نے اسرائیل کو جوابدہ بنانے اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے فلسطین میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایس سی او کی چیئر مین کی حیثیت سے قازقستان نے بہترین کردار ادا کیا۔ آئندہ سال 25-2024کے لئے چین کے صدر شی جن پنگ کو ایس سی او کی چیئر مین شپ ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان رواں سال اکتوبر میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کریگا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادیں تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے موجود ہے ہمیں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے اسلاموفوبیا اور لسانیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔شنگائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیر اعظم شہباز شریف تنظیم کے تمام رکن ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے اعلامیے /آوٹ کم ڈاکیومنٹ پر دستخط کئے اور اسے جاری کیا ، دنیا میں انصاف ، ہم آہنگی اور ترقی کے فروغ کیلئے یکجہتی اور مشترکہ کوششوں پر شنگائی تعاون تنظیم کے اقدام کی منظوری دی ، شنگائی تعاون تنظیم کے آپریشنل میکانزم کو بہتر بنانے کی تجاویز ، اچھی ہمسائیگی ، باہمی اعتماد اور شرکت داری کے اصولوں پر ایک بیان اور توانائی ، سرمایہ کاری اور انفارمیشن سیکورٹی کے تعاون سے متعلق متعدد قراردادوں کی منظوری دی، اجلاس میں بیلاروس کی شنگائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی باضابطہ منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ چین 2024سے 2025کے دوران شنگائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔ شنگائی تعاون تنظیم نے معیشت اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میںتعاون کے فیصلوں کی منظوری دے دی ، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے گے۔ کونسل نے تعاون کے مختلف شعبوں میں تقریباً 20فیصلوں کی منظوری دی۔ کونسل نے اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں جاری تعاون کے لئے مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں کی بھی منظوری دی ، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق ایک معاہدے پر ایس سی او کے متعلقہ وزرائ نے دستخط بھی کئے۔

ای پیپر دی نیشن