کراچی (کامرس رپورٹر)فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.50روپے سے بڑھ کر278.55روپے پر آ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 45پیسے کمی سے ڈالر 280.55روپے رہ گیا۔سونادوبارہ مہنگا ہوگیا ‘ایک تولہ سونے کی قیمت600روپے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار600 روپے ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 10 گرام سونا 514 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار562 روپے کا ہوگیا۔ تاہم مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام2900روپے پر مستحکم رہے۔