فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن وفد کی کاشف انور سے ملاقات ،مسائل پر گفتگو 

Jul 11, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر کاشف انور سے ملاقات کی اور حالیہ بجٹ میں پھلوں ، ڈرائی فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے مسائل سے آگاہ کیا۔  وفد نے کاشف انور کو آگاہ کیا پاکستان میں پھل ، ڈرائی فروٹ اور سبزیاں علاقائی اور دنیا کے دیگر ممالک سے درآمد کی جاتی ہیں۔ پہلے ہی ملک میں سیلابوں کی وجہ سے فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ پہلے افغانستان سے آنیوالا فروٹ کا ایک کنٹینر 5 سے 6 لاکھ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی ادا کررہا تھا جو کہ اب بڑھ کر 19سے 20لاکھ روپے ہوگئی ہے جس کی وجہ سے یہ عام آدمی کی پہنچ سے بالکل باہر ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں