لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین مارکیٹس کوارڈینیشن کمیٹی فاونڈر محمد ہارون اروڑہ نے کہا ہے بجلی کے بھاری بلوں نے صنعتوں کو چلانا کاروبار کا پہیہ رواں رکھنا شدید مشکل بنادیا ہے۔ بحران زدہ ملکی کاروباری حالات میں بجلی کی قیمتوں کو فی الفور نیچے لانے کی ضرورت ہے۔ ملک میں خوشحالی معیشت کی مضبوطی کیلئے صنعتکار اور تاجر عام آدمی کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے کاروباری حالات بہتر ہوں گے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ غربت میں کمی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں گے۔
بجلی بلوں نے صنعتوں کو چلانا، کاروبار کا پہیہ رواں رکھنا مشکل بنادیا :محمد ہارون اروڑہ
Jul 11, 2024