سی سی پی او کی زیر صدارت اجلاس‘ڈی ایس پی انویسٹی گیشن پر اظہار برہمی  

لا ہو ر (نامہ نگار ) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ زیر ِ التواء مقدمات کے چالانوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشنرائیونڈکی ناقص کارکردگی پر ِ برہمی کا اظہار کیا جبکہ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن باغبانپورہ کو بہتر کارکردگی پر شاباش دی۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز کوجلد از جلد پنڈنسی کلیئر کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیویشن ڈیپارٹمنٹ کی کوآرڈینیشن سے زیر تفتیش مقدمات برق رفتاری سے یکسو کریں۔ دوران تفتیش بوقت ضرورت پبلک پراسیکیوٹرز سے قانونی امور پر راہنمائی لیں اور قانونی تقاضوں کے مطابق تفتیش مکمل کریں۔انہوں نے روڈ سرٹیفکیٹس پنڈنسی کلیئر کرتے ہوئے تکمیل ریکارڈ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی بروقت تفتیش و تکمیل ریکارڈ سے پولیس کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن