لا ہو ر (نامہ نگار ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 15پینک بٹن کی بحالی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لاہور میں 122 مقامات پر پینک بٹن فعال کر دیئے۔ ابتدائی مرحلے میں 50 ‘دوسرے مرحلے میں 100 مقامات پر بحال کیا گیا۔بہت جلد باقی ماندہ پینک بٹن کو بھی بحال کر دیا جائیگا۔