لاہور(نیوزرپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے نئے ہاؤس آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز قوم کا سرمایہ ہیں۔وہ اپنے اساتذہ اور سینئر ڈاکٹرز کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ پیشہ وارانہ مہارت حاصل کرنے کیلئے ان کے بتائے ہوئے طبی و اخلاقی اصولوں کو عملی طور پر اپنائیں تاکہ وہ ہاؤس جاب مکمل کرنے کے بعد مریضوں کا بہتر انداز میں علاج معالجہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔ تربیتی ورکشاپس منعقد ہوں گی جبکہ سینئر ڈاکٹرز نوجوان ہاؤس آفیسرز کو امراض کی علامات، احتیاطی تدابیر اور جدید طریقہ علاج بارے لیکچرز دیں گے تاکہ انہیں عملی میدان میں مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ینگ ڈاکٹرز قوم کا سرمایہ ،اساتذہ ، سینئر ڈاکٹرز کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں:ڈاکٹر فریاد حسین
Jul 11, 2024