لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز نے اپنے معروف قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کی رسائی کو یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد کرکٹ کے ٹیلنٹ کی نئی نسل کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام دو مرتبہ کی پی ایس ایل چیمپئن فرنچائز کے کھیلوں کی تعلیم کو بڑھانے اور نچلی سطح پر خواہشمند کھلاڑیوں کو جدید تربیتی سہولیات فراہم کرنے کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔ توسیع میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کو یونیورسٹی آف لاہور میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ پارٹنرشپ عالمی معیار کی کرکٹ ٹریننگ کو تعلیمی قابلیت کے جوڑنے کا حصہ ہے ، تاکہ طالب علم کھلاڑیوں فیلڈ اور فیلڈ سے باہر معاونت مل سکے۔ لاہور یونیورسٹی میں جدید ترین سہولیات مستقبل کے کرکٹ سٹارز کی نشوونما کیلئے نئے مرکز کے طور پر کام کریگی۔لاہور قلندرز نے رواں برس مئی میں کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے توسیعی منصوبے کا آغاز
Jul 11, 2024