فٹنس پر سجھوتہ نہیں، بنگلہ دیش کیخلاف نظر انداز پرفارمرز کو موقع دینگے: کوچز

Jul 11, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گزشتہ روز اہم ملاقاتیں ہوئیں۔اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی کوچز کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل سے مستقبل کی سیریز سے متعلق مشاورت کی۔گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف ،اسد شفیق اور بلال افضل سے ملاقات بھی کی۔جیسن گلیسپی نے سلیکشن کمیٹی کے ارکان سے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کے متعلق مشاورت بھی کی۔ہیڈ کوچز نے ندیم خان سے بھی ملاقات کی‘ ڈومیسٹک سٹرکچر کے متعلق بریفنگ لی۔ہیڈ کوچز نے ڈومیسٹک پر توجہ دینے کی تجویز دی۔سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچز نے ٹیسٹ سکواڈ میں نوجوان نظر انداز ہونے والے پرفارمرز کو حصہ بنانے سے متعلق بھی مشاورت کی۔ہیڈ کوچز نے قومی ٹیم کو بہتر بنانے سے متعلق ہدایات بھی دیں۔ہیڈ کوچز نے سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مستقبل کے پلانز کے متعلق مشاورت کی۔ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ماضی میں فٹنس پر سمجھوتہ ہوتا آیا ہے آئندہ فٹنس پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ ہیڈ کوچز کو سارا سال کہاں کہاں استعمال کیا جائیگا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کیساتھ پلان ترتیب دیا گیاہے ۔ کوچز نے کہا کہ دنیا بھر میں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمیز یا ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوتے ہیں۔یہاں پاکستان میں کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ ہائی پرفارمنس سنٹر یا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں