لاہور میں بارش کی پیش گوئی ہے، تمام محکمے چوکس رہیں:کمشنر

Jul 11, 2024

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی لاہور میں بارش کی پیش گوئی ہے۔ تمام محکمے چوکس رہیں۔ نکاسی آب پر مامور محکمے اور ٹریفک وارڈنز فیلڈ میں موجود رہیں۔ ٹریفک پولیس ٹریفک روانی کو قائم رکھیں۔ کسی چوک میں زیادہ بارشی جمع ہونے کی صورت میں ڈائیورژن لگائیں۔ گریٹنگ کلیرنس کیلئے واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے کا عملہ فوری حرکت میں آئے۔ تمام مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو یقینی رکھا جائے۔ نشیبی علاقوں اور مین روڈ ز سے منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں موجود رہیں۔ اے سی ز انڈرپاسز کو چیک اور نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرینگے۔ واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں موجود رہیں۔ انڈرپاسز میں نکاسی آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے۔ نشیبی علاقوں اور سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی ٹیمیں ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں۔

مزیدخبریں