لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری کا مسجد و دربار حضرت شاہ چراغ کا تفصیلیمعائنہ، تعمیرو مرمت کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کیلئے سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔ فرقہ واریت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسجد مرکز ملت اور علم و عرفان کی جلوہ گاہ ہے۔ عبادات، تزکیہ و طہارت اور تعمیر سیرت میں مسجد کا کردار، از حد بنیادی اور کلیدی ہے۔مساجد سے تعلق کی مضبوطی تشکیل کردار کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔ مساجد و مزارات کے ماحول کو پاکیزہ اوربنیادی ضرورت سے آراستہ رکھنا سٹیٹ اور سوسائٹی کی ذمہ داری ہے، جس کو ہمیشہ ہی فوقیت میسر رہی۔