لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر سے مرکزی رہنماء قاضی عبد القدیر خاموش کی قیادت میں وفد کی مرکزی سیکرٹریٹ قرآن و اسلامک سینٹر یوای ٹی سوسائٹی میں ملاقات کی۔ان کے ہمراہ امریکہ کے عہدیدار امیر معاویہ سمیت حافظ عبد الغفار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال، جماعتی نظم اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا حکمرانوں کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کیلئے عوام کی آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلانا ہوگی۔
ہشام الٰہی ظہیر سے قاضی عبد القدیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،تنظیمی امور پرگفتگو
Jul 11, 2024